ڈیوٹی میں رعایت سے درآمدی اشیاء کی قیمتوں میں کمی کا امکان

پاکستان میں سات ملکوں سے کم ڈیوٹی پر اشیا درآمد کی جا سکیں گی


ویب ڈیسک January 04, 2025

کسٹم ڈیوٹی میں رعایت کے باعث ڈی ایٹ ممالک سے درآمدی اشیاء کی قیمتیں کم ہونے کا امکان ہے۔

ایف بی آر کے مطابق درآمدی آٹمز میں کھانے پینے اور روز مرہ کے استعمال کی اشیاء شامل ہیں، پاکستان میں سات ملکوں سے کم ڈیوٹی پر اشیاء درآمد کی جا سکیں گی۔

کم امپورٹ ڈیوٹی کے فیصلے سے مصنوعات کی قیمتیں کم ہونے کا امکان ہے، آٹھ ممالک سے درآمدی ٹیرف لائن پر کسٹمز ڈیوٹی میں رعایت کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔

بنگلا دیش، مصر، انڈونیشیا، ایران، ملائیشیا، نائجیریا اور ترکی کے لیے رعایت دی گئی، ایف بی آر ان ملکوں سے اشیاء کی درآمد پر ڈیوٹی میں مرحلہ وار کمی کرے گا۔

ایف بی آر کا کہنا ہے کہ 2026 میں درآمدی ائٹمز پر کسٹمز ڈیوٹی کم ہوکر 12.50 سے 20 فیصد تک ہوگی ،ایف بی آر
2027 میں درآمدی آئٹمز پر کسٹمز ڈیوٹی 11.25 سے 17.50 فیصد تک ہوگی، 2028 میں درآمدی ائٹمز پر کسٹمز ڈیوٹی 10 سے 15 فیصد تک ہوگی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں