اداکارہ کو رقم کی ادائیگی چھپانے کا معاملہ، ٹرمپ کو عدالت میں پیش ہوکر سزا سننے کا حکم

جج کا حکم غیرقانونی سیاسی حملہ ہے، نومنتخب امریکی صدر


ویب ڈیسک January 04, 2025

نیویارک کی ایک عدالت نے نومنتخب امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ کو 10 جنوری کو پیش ہوکر سزا سننے کا حکم دے دیا۔

نیویارک کی عدالت نومنتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو اداکارہ کو دی گئی رقم مبینہ طورپر چھپانے کے کیس میں 10 جنوری کو سزا سنائے گی۔ عدالت نے کہا کہ ٹرمپ کا صدر منتخب ہونا کیس کو ختم کرنے کا جواز پیش نہیں کرتا۔ ٹرمپ سزا سننے کے لیے ذاتی طور پر یا ویڈیو لنک پر پیش ہوسکتے ہیں۔

نومنتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے عدالت کے حکم کے بعد سماجی رابطے کی سائٹ ایکس (ٹوئٹر) پر بیان میں عدالت کے حکم کو مسترد کردیا۔ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ جج کا حکم غیرقانونی سیاسی حملہ ہے۔ یہ کیس جعلی ہے۔ اگر مجھے سزا دی گئی تو یہ آئین کے منافی ہوگا اورجہاں تک مجھے علم ہے صدارت کا خاتمہ بھی ہوگا۔

ڈونلڈ ٹرمپ کو گزشتہ سال مئی میں بالغ فلموں کی اداکارہ اسٹورمی ڈینیلز کو ایک لاکھ 30 ہزار ڈالرز کی ادائیگی کو چھپانے کے الزام میں مجرم قرار دیا گیا تھا۔ ٹرمپ نے تمام الزامات کا جھوٹا اور بے بنیاد قرار دیا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں