26 نومبر احتجاج  سے متعلق مقدمات میں پی ٹی آئی کے مزید 40  کارکنوں کی ضمانت منظور 

انسداد دہشت گردی عدالت کے جج ابو الحسنات ذوالقرنین نے 40 مزید گرفتار پی ٹی آئی ورکرز کو رہا کرنے کا حکم دیا


ویب ڈیسک January 04, 2025
کچھ لوگوں کے مطابق پی ٹی آئی کے کارکنان حفاظتی اقدام کے طور اسلحہ سے بھی لیس تھے۔ فوٹو اے ایف پی

اسلام آباد:

انسداد دہشت گردی عدالت اسلام آباد نے 26 نومبر کے احتجاج  کے حوالے سے پی ٹی آئی کے مزید 40  کارکنان کی ضمانتیں منظور کرلی گئیں۔

عدالت نے 40 مزید گرفتار پی ٹی آئی ورکرز کو رہا کرنے کا حکم دے دیا۔ 

انسداد دہشت گردی عدالت کے جج ابو الحسنات محمد ذوالقرنین نے ضمانتیں منظور کیں، عدالت کی جانب سے گزشتہ روز منظور کی گئیں ضمانتوں کا تحریری فیصلہ جاری کردیا گیا.

عدالت نے پانچ پانچ ہزار روپے مچلکوں کے عوض ضمانتیں منظور کیں۔ 

پی ٹی آئی کارکنان کی جانب سے وکلا سردار مصروف ، انصر کیانی ، آمنہ علی ، مرزا عاصم بیگ ، مرتضی طوری پیش ہوئے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں