بلوچستان میں موسم شدید سرد؛ زیارت میں درجہ حرارت منفی 6 ڈگری تک گر گیا
بلوچستان میں موسم شدید سرد ہوگیا جب کہ زیارت میں درجہ حرارت منفی 6 ڈگری تک گر گیا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق صوبے کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور پہاڑی علاقوں میں شدید سرد ہوگیا جب کہ مطلع ابر آلود ہے۔ اُدھر چمن، پشین ،زیارت،قلعہ عبداللہ ، قلعہ سیف اللہ اور ژوب میں آج بارش کا امکان ہے۔
صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں درجہ حرارت منفی ایک، قلعہ عبداللہ منفی 3،چمن میں منفی ایک ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا۔ اسی طرح زیارت میں کم سے کم درجہ حرارت منفی 6ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ۔
ماہرین کے مطابق قلات اور کان مہترزئی میں کم سے کم درجہ حرارت منفی4 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ۔ ژوب میں 3 ،نوکنڈی میں ایک ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔