ڈونلڈ ٹرمپ نے صحافی کو محکمہ خارجہ کا ترجمان نامزد کردیا

ٹیمی بروس کو محکمہ خارجہ کا ترجمان مقرر کرنا اعزاز ہے، ٹیمی بروس قابل احترام سیاسی تجزیہ کار ہیں ،نومنتخب امریکی صدر

نو منتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکی صحافی ٹیمی بروس کو امریکی محکمہ خارجہ کی ترجمان مقرر کر دیا ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق نو منتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ ٹیمی بروس کو محکمہ خارجہ کا ترجمان مقرر کرنا اعزاز کی بات ہے۔

نو منتخب امریکی صدر کے مطابق ٹیمی بروس ایک انتہائی قابل احترام سیاسی تجزیہ کار ہیں جو میگا کی طاقت، اہمیت کو سمجھتی ہیں۔

ٹیمی بروس امریکی محکمہ خارجی کے موجودہ ترجمان میتھیو ملر کی جگہ لیں گی۔

اس سے قبل امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے 27 سالہ کیرولائن لیوٹ کو وائٹ ہاؤس کا پریس سیکریٹری نامزد کیا تھا، انہوں نے ٹرمپ کی انتخابی مہم کی پریس سیکریٹری کے فرائض انجام دیے تھے، کیرولائن اس سے قبل ٹرمپ کے دور میں اسسٹنٹ پریس سیکریٹری کی خدمات انجام دے چکی ہیں۔

واضح رہے کہ امریکی جج کی جانب سے نومنتخب صدر ٹرمپ کو سزا سنانے کیلئے 10 جنوری کی تاریخ مقرر کردی گئی ہے۔

رپورٹ کے مطابق جج نے کاروباری معلومات میں جعلسازی سے متعلق مقدمے میں ٹرمپ پر فرد جرم برقرار رکھی ہے تاہم نو منتخب صدر کو جیل کی سزا ممکنہ طور پر نہیں سنائی جائے گی۔

نو منتخب صدر مجرم قرار دیے جانے کے باوجود صدر کی حیثیت سے خدمات انجام دینے والے امریکا کے پہلے صدر ہوں گے۔

 
Load Next Story