آئی سی سی چیمپئینز ٹرافی سے قبل جنوبی افریقا کیخلاف دوسرے ٹیسٹ میچ کے پہلے روز انجری کا شکار ہونیوالے صائم ایوب 6 ہفتوں کیلئے انٹرنیشنل کرکٹ سے باہر ہوگئے۔
گزشتہ روز کیپ ٹاؤن میں کھیلے جارہے میچ میں شارٹ تھرڈ مین باؤنڈری پر گیند کا پیچھا کرنے کی کوشش کی، اس دوران باؤنڈری لائن کے قریب قومی ٹیم کے اوپنر صائم کا دائیں ٹخنہ مڑ جانے سبب انجری کا شکار ہوئے تھے۔
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ اوپنر کی ایم آر آئی رپورٹس میں فریکچر کی تصدیق ہوئی ہے جس کے باعث وہ 6 ہفتوں تک انٹرنیشنل کرکٹ سے دور ہوگئے ہیں۔
مزید پڑھیں: چیمپئینز ٹرافی؛ صائم ایوب کو انجری سے ریکور ہونے میں کتنا وقت لگے گا؟
صائم ایوب جنوبی افریقا کیخلاف دوسرے ٹیسٹ میچ سے باہر ہوگئے ہیں تاہم وہ ٹیم کے ہمراہ رہیں گے اور میچ ختم ہونے بعد اسکواڈ کے ہمراہ وطن واپس لوٹیں گے۔
مزید پڑھیں: دوسرے ٹیسٹ سے باہر ہونیوالے صائم ایوب کی زخمی ہونے کے بعد تصویر وائرل
خیال رہے کہ انجری کے باعث اوپنر کو فوری طور پر دوسرے ٹیسٹ میچ سے باہر کردیا گیا ہے جبکہ انہیں فوری اسپتال منتقل کرکے اسکین کروایا گیا تھا جس کی رپورٹ آج سامنے آئی ہے۔