حکومت اور تحریک انصاف کے ریموٹ کنٹرول مذاکرات خرابیاں لائیں گے، لیاقت بلوچ

بے بنیاد بے اصولی پاپولر سیاست ناکام ماڈل ہے، نائب امیر جماعت اسلامی


ویب ڈیسک January 04, 2025

لاہور:

نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان لیاقت بلوچ نے کہا ہے کہ حکومت اور تحریک انصاف کے ریموٹ کنٹرول مذاکرات خرابیاں لائیں گے۔

اپنے بیان میں نائب امیر جماعت اسلامی لیاقت بلوچ نے کہا کہ پی ٹی آئی مسلم لیگ ن کے مذاکرات کی ناکام مہم جاری ہے، بے بنیاد بے اصولی پاپولر سیاست ناکام ماڈل ہے۔

لیاقت بلوچ نے کہا کہ انٹرنیٹ نظام کو مخالفین کی گرفت کیلئے سست کرنا بڑی غلطی ہے، سیاسی سماجی ناانصافی تباہی لا رہی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں