کراچی ائیرپورٹ پر بیرون ملک جانے والی پروازوں کا غیرمعمولی رش

رش کے باعث پروازوں کی روانگی میں کئی گھنٹے تاخیر ہوئی، ذرائع


ویب ڈیسک January 04, 2025

کراچی کے جناح انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر بیرون ملک جانیوالی پروازوں کا غیر معمولی رش ہوگیا۔

ذرائع کے مطابق سول ایوی ایشن اتھارٹی ( سی اے اے) شعبہ ٹرانسپورٹ نے 10 سے زائد پروازوں کی روانگی ایک ہی وقت پر رکھ دی۔ بیک وقت کئی بین الاقوامی پروازوں کی ایک ہی وقت پر روانگی سے رش کی صورتحال پیدا ہوگئی۔  

علی الصبح رش کے باعث پروازوں کی روانگی میں  کئ گھنٹے  کی تاخیرسے مسافروں کو پریشانی  کا سامنا کرنا پڑا۔ کراچی سے مدینہ جانیوالی پی آئی اے کی پرواز3گھنٹے تاخیر سے روانہ ہوئی۔ سعودی عرب، بینکاک اور دیگربیرون ملک جانیوالی پروازوں کا شیڈول بھی بری طرح متاثر ہوا۔ امیگریشن پر  مسافروں کی لمبی قطاریں لگ گئیں جبکہ امیگریشن عملے کو بھی دشواری کا سامنا رہا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں