سندھ میں 7 ویں زرعی شماری شروع

زرعی مردم مشماری میں کسانوں، مال مویشی، زرعی مشینری اور فصلوں کا ڈیٹا اکٹھا کیا جائے گا


اسٹاف رپورٹر January 04, 2025

کراچی:

سندھ میں فصلوں،مال مویشی اور زرعی مشینری کی ساتویں 7 ویں زرعی شماری شروع کردی گئی۔

سندھ کے وزیر زراعت سردار محمد بخش مہر نے زرعی شماری کے آغاز پر اپنے بیان میں کہا کہ سندھ میں کی زرعی مردم شماری شروع کردی گئی ہے جو 10 فروری تک جاری رہے گی۔

سردار محمد بخش مہر نے کہا کہ سندھ میں 1695 انیومیریٹرز اور سپروائزر کو زرعی مردم شماری کی تربیت دی گئی ہے، کپاس، گنے، چاول، گندم، زرعی مشینری، کسانوں، جانوروں، دودھ، کسانوں کی انکم ودیگر فصلوں کی زرعی مرد مشماری کی جارہی ہے۔

وزیر زراعت نے کہا کہ زرعی مرم شماری کرنے والے عملہ کو مکمل سیکیورٹی بھی فراہم کی گئی ہے اور ٹیموں کی نگرانی بھی کی جارہی ہے، زرعی شماری سے حاصل ہونے والے اعداد و شمار سے وفاق و صوبائی حکومتوں کو زرعی شعبے کی ترقی کے لیے پالیسیاں بنانے میں مدد ملے گی۔

سردار محمد بخش مہر نے کہا کہ زرعی شماری سےکسانوں کو بہتر سہولیات فراہم کی جاسکیں گی اور زرعی پیداوار میں اضافہ کیا جا سکے گا، یہ بھی اندازہ لگایا جائے گا کہ ملک میں خوراک کی پیداوار کتنی ہے، کسانوں کو کن مشکلات کا سامنا ہے،اس بارے میں بھی زرعی مردمشماری سے معلومات حاصل ہوگی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں