شائستہ لودھی کی شاہ رُخ خان سے ملاقات کی یادگار ویڈیو وائرل

شائستہ نے شاہ رخ خان کو ایک روایتی جیکٹ تحفے میں دی


ویب ڈیسک January 05, 2025

پاکستان شوبز کی معروف میزبان اور اداکارہ شائستہ لودھی نے بالی ووڈ کے سپر اسٹار شاہ رُخ خان سے ملاقات کی ماضی کی یادگار ویڈیو شیئر کردی۔  

حال ہی میں شائستہ نے مداحوں کے ساتھ فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ماضی کی یادوں پر مبنی کچھ ویڈیوز اور تصاویر شیئر کی ہیں۔

شیئر کی گئی ویڈیوز میں ایک یادگار لمحہ وہ بھی تھا جب شائستہ نے بھارتی اداکار شاہ رخ خان کے ساتھ ایک خوشگوار ملاقات کی تھی۔ ویڈیو میں شاہ رخ خان کو شائستہ کے ساتھ خوشگوار موڈ میں بات کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ شائستہ نے شاہ رخ خان کو ایک روایتی جیکٹ تحفے میں دی، جس پر شاہ رخ مسکراتے ہوئے بولے، ’پہنا بھی دو یار، شائستہ‘۔

یاد رہے یہ ویڈیو ماضی کے اس انٹرویو کی ہے جس شاہ رُخ خان اور کاجول کی فلم دلوالے ریلیز ہوئی تھی۔ 

مداحوں نے شائستہ کی ان یادوں کو بے حد سراہا ان کی فٹنس اور ان کی پرانی اور ویڈیو کی خوب تعریف بھی کی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں