کچرا پھینکنے سے منع کرنے پر بیٹے اور بہو کا تشدد،  ماں جان کی بازی ہار گئی

بڑے بھائی اور اس کی بیوی نے کچرا پھینکنے سے روکنے پر ماں کو دھکا دیا اور بہیمانہ تشدد کیا، چھوٹے بیٹے کا بیان


ویب ڈیسک January 04, 2025

حیدر آباد:

بیٹے اور بہو نے کچرا پھینکنے سے منع کرنے پر ماں پر تشدد کیا، جس سے وہ جان کی بازی ہار گئی۔

پولیس کے مطابق  حیدر آباد کے علاقے گجراتی پاڑے میں گھر میں ہونے والے جھگڑے کے دوران بیٹے اور بہو کے تشدد سے ماں جاں بحق ہو گئی، جس کی شناخت کلثوم کے نام سے ہوئی۔ 

متوفیہ کی لاش کو قانونی کارروائی کے لیے سول اسپتال منتقل کیا گیا۔

خاتون کے بیٹے سجاد نے بتایا کہ جھگڑا ساس کی جانب سےبہو کو کچرا پھینکنے سے روکنے پر ہوا۔ جس پر بڑے بھائی محمد علی اور اس کی بیوی نے ماں کو دھکا دیا اور بہیمانہ تشدد کیا۔ 

بیٹے نے بتایا کہ بڑے بھائی اور بھابی نے پہلے بھی والدہ کو تشدد کانشانہ بنایا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں