ترقیاتی منصوبوں میں مبینہ کرپشن: فرد جرم عائد کرنے کے لیے پرویز الہی 7 جنوری کو طلب

احتساب عدالت لاہور  نے محمد خان بھٹی سمیت دیگر پر فرد جرم عائد کرنے کا تحریری حکم جاری کردیا  

مسلم لیگ(ن) کو قومی اداروں پر سپریم کورٹ جیسے حملے کا ری پلے نہیں کرنا چاہئے۔ چوہدری پرویز الہیٰ۔ فوٹو : فائل

احتساب عدالت لاہور  نے پرویز الہی سمیت دیگر کے خلاف ترقیاتی منصوبوں میں مبینہ کرپشن ریفرنس میں فرد جرم عائد کرنے کے لیے سابق وزیراعلیٰ پنجاب کو 7 جنوری کو طلب کرلیا.

عدالت نے محمد خان بھٹی سمیت دیگر پر فرد جرم عائد کرنے کا تحریری حکم جاری کردیا، عدالت نے پرویز الہی کو فرد جرم عائد کرنے کے لیے سات جنوری کو طلب کرلیا.

تحریری حکم  کے مطابق عدالت کو ملزمان کی حاضری مکمل کرنے میں کافی دشواری ہے، تاریخ پر تمام ملزمان حاضر ہوتے اور عدالت فرد جرم عائد کرتی ہے، عدالت انصاف کے تقاضوں کو پورا کرتے ہوئے عدالت محسوس کرتی ہے حاضر ملزمان پر فرد جرم عائد کی جائے.

تحریری حکم  کے مطابق عدالت کسی قسم کی مزید تاخیر نہیں کرتی، اس سے پچھلی تاریخ پر محمد خان بھٹی کی میڈیکل گروانڈ پر حاضری معافی تھی۔

اس میں کہا گیا کہ آج پرویز الہی کی میڈیکل کی حاضری معافی کی درخواست پیش ہوئی، عدالت پرویز الہی کی ایک روزہ حاضری معافی کی درخواست منظور کرتی ہے،
عدالت محمد خاں بھٹی، خالد محمود چھٹہ، آصف محمود، نعیم اقبال، محمد اصغر اور اسد علی پر فرد جرم عائد کرتی ہے۔

Load Next Story