رونالڈو کا گرل فرینڈ جارجینا روڈریگز کو بیوی کہنا تنازع کھڑا کرگیا
پرتگال کے اسٹار فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو نے دبئی میں 2024 کے گلوب ساکر ایوارڈز کی تقریب میں اپنی گرل فرینڈ جارجینا روڈریگز کو "میری بیوی" کہہ کر مخاطب کیا تو تنازع کھڑا ہوگیا۔
دبئی میں منعقدہ گلوب ساکر کی تقریب میں کرسٹیانو رونالڈو نے 2 ایوارڈز اپنے نام کیے جس میں بہترین مڈل ایسٹرن پلیئر اور ٹاپ گول اسکورر کے ایوارڈز شامل تھے۔
ایوارڈز حاصل کرنے کے بعد رونالڈو نے اپنے اہل خانہ سے اظہار تشکر کرتے ہوئے کہا کہ یہ ٹرافیز جیتنا بہت خوشی کی بات ہے، میرا سب سے بڑا بیٹا اور میری بیوی جارجینا (گرل فرینڈ) یہاں ہے! کھیل جاری رکھنے کیلئے وہ میرا سہارا ہیں، ایک ماہ کے بعد 40 سال کا ہوجاؤں گا لیکن ابھی سب کچھ مکمل نہیں ہوا۔
مزید پڑھیں: رونالڈو کی گرل فرینڈ کو سعودی عرب میں کن پابندیوں کا سامنا ہوگا جانیے
سعودی کلب النصر کے اسٹار فٹبالر 30 سالہ جارجینا سے 2016 سے ڈیٹنگ کررہے جس سے انکے 2 بچے ہیں جبکہ تین بچے انکے پہلی گرل فرینڈ سے تھے۔
مزید پڑھیں: اے آئی ٹیکنالوجی نے رونالڈو کو اہلیہ کے ہمراہ زیارت کروادی