طلاق کی افواہوں کے دوران ایشوریا اور ابھیشیک نئے سال کی چھٹیاں مناکر لوٹ آئے
بالی ووڈ کی مشہور جوڑی ابھیشیک بچن، ایشوریا رائے بچن، اور ان کی بیٹی آرادھیا کو نئے سال کی تقریبات اور چھٹیاں منا کر والپس لوٹتے ہوئے ممبئی ایئرپورٹ پر دیکھا گیا ہے۔
سوشل میڈیا پر وائرل تصاویر اور ویڈیوز میں، ابھیشیک کو ایئرپورٹ سے باہر آتے ہوئے دیکھا گیا، جبکہ ایشوریا اور آرادھیا ان کے پیچھے چل رہی تھیں۔ گاڑی تک پہنچنے کے بعد، ابھیشیک نے ایشوریا اور آرادھیا کے لیے دروازہ کھولا تاکہ وہ آرام سے بیٹھ سکیں۔ گاڑی میں بیٹھنے کے بعد، ایشوریا نے میڈیا کو ’ہیپی نیو ایئر، گڈ بلیس‘ کہہ کر مبارکباد دی۔