بھارت میں طالب علموں کے درمیان جھگڑے میں 14 سالہ طالب علم کو چھری مار کر قتل کردیا گیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق دارالحکومت نئی دہلی کے ایک سرکاری اسکول کے گیٹ پر طلبا کی آپس میں تکرار ہوئی جو بڑھتے بڑھتے جھگڑے کی شکل اختیار کر گئی۔ جھگڑے کے دوران کچھ طالب علموں نے 14 سالہ طلب علم ایشو گپتا کو چھری مار دی۔
پولیس کے مطابق اشیو گپتا چھریوں کے وار سے چل بسا۔ پولیس ٹیم نے موقع پر پہنچ کر7 طلبا کو حراست میں لے لیا۔ واقعہ کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔