انسداد اسمگلنگ کارروائیوں میں 2 کروڑ 44 لاکھ سے زائد مالیت کی منشیات برآمد

6 کارروائیوں میں 7 ملزمان کو گرفتار کرکے 101.120 کلوگرام منشیات برآمد کرلی گئی، ترجمان اے این ایف


ویب ڈیسک January 04, 2025
(فوٹو: فائل)

راولپنڈی:

اے این ایف نے انسداد اسمگلنگ کی کارروائیوں میں 2 کروڑ 44 لاکھ روپے سے زائد مالیت کی منشیات برآمد کرلی۔

ترجمان اینٹی نارکوٹکس فورس کے مطابق ملک کے مختلف شہروں میں منشیات کی خرید و فروخت اور اسمگلنگ کے خلاف کریک ڈاؤن جاری  ہے۔ اس دوران 6 کارروائیوں میں  7 ملزمان  کو گرفتار کرکے 2 کروڑ 44 لاکھ سے زائد مالیت کی 101.120  کلوگرام منشیات برآمد کرلی گئی۔

اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر بحرین جانے والے مسافر کے ٹرالی بیگ سے 2.060 کلو گرام آئس برآمد کرلی گئی۔ دوسری جانب کراچی انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر جدہ کے لیے روانہ ہونے والے مسافر کے بیگ سے 1.060 کلو گرام ہیروئن برآمد ہوئی۔

اُدھر بلوچستان میں ضلع حب کے غیر آباد علاقے سے 25 کلو افیون اور 7 کلو ہیروئن برآمد کرلی گئی۔ اس کے علاوہ سری نگر ہائی وے اسلام آباد پر تبلیغی مرکز کے بالمقابل گاڑی سے 24 کلو چرس برآمد  کرکے 2 ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا۔

علاوہ ازیں جی ٹی روڈ اسلام آباد کے قریب گاڑی میں مہارت سے چھپائی گئی 24 کلو چرس برآمد کرلی گئی۔ رِنگ روڈ پشاور کے قریب گاڑی کے خفیہ خانے میں چھپائی گئی 18 کلو گرام چرس برآمد ہوئی۔

تمام کارروائیوں میں گرفتار کیے گئے ملزمان کے خلاف انسداد منشیات ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں