مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کا ٹرک کھائی میں جاگرا، 4 اہلکار ہلاک، متعدد زخمی
مقبوضہ جموں و کشمیر میں بھارتی فوج کا ٹرک کھائی میں گرنے کا واقعہ ضلع بانڈی پورہ میں پیش آیا۔
مقبوضہ جموں و کشمیر میں بھارتی فوج کا ٹرک کھائی میں جاگرا جس کے نتیجے میں 4 اہلکار ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔
بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق مقبوضہ جموں و کشمیر میں بھارتی فوج کا ٹرک کھائی میں گرنے کا واقعہ ضلع بانڈی پورہ میں پیش آیا۔
رپورٹ میں کہا گیا کہ حادثہ اس وقت پیش آیا جب ڈرائیور ضلع مرکزی علاقے کوٹ پاین کے قریب خطرناک موڑ کاٹتے ہوئے بے قابو ہوگیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو حکام موقع پر پہنچے اور امدادی سرگرمیوں کا آغاز کردیا۔
بعد ازاں حکام نے بتایا کہ حادثے میں 4 اہلکار ہلاک ہوگئے جب کہ دیگر زخمیوں کو طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔
|
|