ایم کیو ایم اور جماعت اسلامی کی بدبودار سیاست کا جنازہ نکل چکا ہے، ترجمان سندھ حکومت

کتابیں چھین کر کلاشنکوف تھمانے والوں کا تعلیم پر بھاشن قیامت کی نشانی ہے، سعدیہ جاوید کا فاروق ستار کو جواب


اسٹاف رپورٹر January 04, 2025

کراچی:

حکومتِ سندھ کی ترجمان و رکن سندھ اسمبلی سعدیہ جاوید نے کہا ہے کہ کراچی میں ایم کیو ایم اور جماعت اسلامی کی تعصب، نفرت اور تقسیم کی بدبودار سیاست کا جنازہ نکل چکا ہے۔ 

انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم اور جماعت اسلامی اپنی دُکان چمکانے کیلئے آئے روز منفی پروپیگنڈہ پھیلانے کی ناکام کوشش میں مصروف رہتی ہیں، سندھ واحد صوبہ ہے جہاں پرائمری سے اعلیٰ ثانوی تک تعلیم مکمل مفت ہے۔

فاروق ستار کی پریس کانفرنس پر اپنے ردعمل میں سعدیہ جاوید نے کہا ہے کہ نوجوانوں سے کتابیں چھین کر کلاشنکوف تھمانے والوں کے منہ سے تعلیم پر بھاشن قیامت کی نشانی ہے۔

مزید پڑھیں: اندرون سندھ اے ون گریڈ اور کراچی میں طلبہ کو فیل کیا جارہا ہے، فاروق ستار

 سعدیہ جاوید نے کہا کہ ڈاکٹر فاروق ستار کی آج کی کانفرنس بچگانہ جھوٹ اور زہریلی سوچ کا مربہ ہے، انہوں نے آج بھی  نوجوان نسل کو اپنی تعصبانہ سیاست کی عینک پہنانے کی ناکام کوشش کی مگر آج کے نوجوان باشعور ہیں اور انکی الفاظ کی ہیرا پھیری کے جھانسے میں نہیں آئیں گے، پیپلز پارٹی قومی اتحاد، بھائی چارہ، عوامی خدمت اور جمہور کی طاقت پر یقین رکھتی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں