کلیئرنس کا عمل جاری ہے گاڑیوں کا قافلہ جلد دوبارا پارا چنار روانہ ہوجائے گا، بیرسٹر سیف
کے پی حکومت کے مشیر اطلاعات بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے کہا ہے کہ ڈپٹی کمشنر کی حالت خطرے سے باہر ہے، بگن میں فائرنگ کے بعد کلیئرنس کا عمل جاری ہے، عنقریب قافلے کو دوبارہ پارا چنار روانہ کردیا جائے گا۔
پارا چنار جانے والے گاڑیوں پر فائرنگ کے بعد اپنے بیان میں انہوں ںے کہا کہ ڈپٹی کمشنر کو علیزئی اسپتال سے ٹل سی ایم ایچ منتقل کردیا گیا ہے، ٹل میں ڈپٹی کمشنر کو طبی سہولیات فراہم کی جارہی ہے، ڈپٹی کمشنر کی سرجری جاری ہے تاہم حالت خطرے سے باہر ہے۔
اسی سے متعلق : بگن بازار میں فائرنگ کے بعد پاراچنار روانہ کیے جانے والے قافلے کو روک دیا گیا
ڈاکٹر سیف نے کہا ہے کہ زخمی ڈپٹی کمشنر کے ساتھ سی ایم ٹل میں موجود ہوں، کمشنر کوہاٹ معتصم بااللہ اور ڈی آئی جی سمیت دیگر حکام بھی موجود ہیں، حالات مکمل طور پر قابو میں ہیں، سیکیورٹی اہل کاروں نے حالات کنٹرول کیے ہوئے ہیں، حملہ نامعلوم شرپسندوں کی مذموم سازش ہے۔
یہ پڑھیں : لوئرکرم میں سرکاری گاڑیوں پر فائرنگ سے ڈپٹی کمشنر زخمی، اسپتال منتقل
بیرسٹر سیف نے کہا ہے کہ اہلسنت اور اہل تشیع دونوں فریقین سے پُرامن رہنے اور سازش کی زد میں نہ آنے کی اپیل ہے، پارا چنار جانے والے قافلے کو وقتی طور پر روک دیا گیا ہے، کلیئرنس کا عمل جاری ہے، عنقریب قافلے کو دوبارہ روانہ کردیا جائے گا۔