نیلم منیر کے شوہر سے متعلق تفصیلات سامنے آگئیں
پاکستان شوبز کی خوبرو اداکارہ نیلم منیر کی شادی کی تصاویر سامنے آنے کے بعد سے ہر طرف ان کے خوب چرچے ہورہے ہیں اور مداحوں میں ان کے دُلہا سے متعلق تشویش پائی جارہی ہے۔
تاہم اب ان کے شوہر سے متعلق تمام معلومات بھی سامنے آچکی ہیں ۔ معروف یوٹیوبر یاسر شامی نے اپنی ایک ویڈیو میں نیلم منیر کے شوہر سے متعلق معلومات فراہم کی ہیں۔
ان کے مطابق، نیلم منیر کے شوہر کا نام محمد راشد ہے، جو دبئی پولیس کے سی آئی ڈی ڈپارٹمنٹ میں ملازم ہیں۔ یہ شادی پسند کی ہے یوٹیوبر کی جانب سے یہ بھی دعویٰ کیا گیا ہے کہ یہ تقریب گزشتہ ماہ منعقد ہوئی، جس کی تصاویر اب سامنے آئی ہیں۔