عماد عرفانی کا علامہ اقبال سے کیا رشتہ ہے؟ اداکار کا انٹرویو وائرل

عماد عرفانی نے شاعر مشرق سے اپنے رشتے کے معتلق انکشاف کر دیا


ویب ڈیسک January 05, 2025

پاکستان شوبز کے ماڈل اور اداکار عماد عرفانی نے قومی شاعر علامہ اقبال سے اپنے تعلق سے متعلق انکشاف کردیا۔

حال ہی میں عماد عرفانی پی ٹی وی کے ایک پروگرام می شریک ہوئے جہاں ان کا علامہ اقبال کے خاندان سے تعلق کا انکشاف ہوا جس کے بارے میں پہلی مرتبہ اداکار نے بھی اعلان کیا۔

عماد عرفانی نے اس سے قبل کبھی اپنے اس خاندانی تعلق کے بارے میں نہیں بتایا تھا نہ ہی وہ اپنی ذاتی زندگی سے متعلق انٹرویوز میں کوئی بات کرتے ہیں۔

پروگرام کے دوران میزبان میاں صلاح الدین یوسف نے انکشاف کیا کہ عماد عرفانی کی پڑدادی علامہ اقبال کی بہن تھیں جبکہ میاں صلاح الدین یوسف خود بھی شاعر مشرق کے خاندان سے ہیں اور علامہ اقبال کے پوتے ہیں۔

عماد عرفانی نے بتایا کہ یہ ان کی پہلی بار پی ٹی وی کے کسی پروگرام میں شرکت ہے اداکار نے سرکاری ٹی وی کے پروگرامات کے بارے میں سن رکھا تھا، لیکن اب خود تجربہ کرنے کا موقع ملا جو شاندار رہا۔

پروگرام میں ساحر علی بگا اور اداکارہ مہوش حیات بھی شریک تھے جنہوں نے اپنی گلوکاری سے محفل کو رونق بخشی، جبکہ اس پروگرام کی میزبانی سونیا حسین نے کی۔

سوشل میڈیا پر عماد عرفانی کی مذکورہ پروگرام کی کلپ تیزی سے وائرل ہو رہی ہے صارفین اور اداکار کے مداحوں کی جانب سے ان کے شاعر مشرق سے تعلق کے بارے میں جان کر حیرت کا اظہار کیا جارہا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں