کیا آپ نے کبھی سوچا ہے کہ آپ کے انگوٹھے آپ کی شخصیت کے بارے میں کیا کہتے ہیں؟
شخصیت کی عکاسی کرنے والا ایک نئے وائرل پرسنالٹی ٹیسٹ کے بارے میں دعویٰ کیا جارہا ہے کہ یہ ٹیسٹ انگوٹھوں کی شکل اور ان میں لچک کی بنیاد پر مخصوص خصلتوں کو اجاگر کرسکتا ہے۔
ذیل میں دی گئی شکلوں میں سے کسی ایک کو منتخب کریں جو آپ کے انگوٹھے سے مماثل ہو اور اپنی شخصیت کے پہلوؤں کو دریافت کریں۔
A
اگر آپ کے انگوٹھے کے اوپری دونوں جوڑوں کی لمبائی برابر ہیں تو اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ آپ ایک متوازن اور ہم آہنگ فرد ہیں۔
B
اگر آپ کے انگوٹھے کا پہلا اوپری جوڑ بیچ والے جوڑ سے لمبا نظر آتا ہے تو انگوٹھے کی یہ شکل بتاتی ہے کہ آپ ہر چیز یا کام میں کاملیت پسند کرتے ہیں۔
C
اگر انگوٹھے کا بیچ والا جوڑ پہلے والے سے زیادہ لمبا ہے تو آپ محنت اور لگن کو سب سے زیادہ اہمیت دیتے ہیں۔
D
اگر آپ کا انگوٹھا آسانی سے پیچھے کی طرف مُڑ جاتا ہے تو یہ ایک لچکدار اور موافقت پذیر شخصیت کو ظاہر کرتا ہے۔
E
اگر آپ کا انگوٹھا سخت اور غیرلچکدار ہے تو انگوٹھے کی یہ قسم ایک مضبوط ارادے والے اور پرعزم شخصیت کی نشاندہی کرتی ہے۔