کینیا کے دور دراز گاؤں میں ’اسپیس آبجیکٹ‘ کا ٹکڑا آگیا

دھاتی رنگ کی لمبائی 2.5 میٹر  اور اس کا وزن تقریباً 500 کلو ہے خیال کیا جاتا ہے کہ یہ خلائی ملبے کا حصہ ہے۔


ویب ڈیسک January 04, 2025

کینیا کے ایک دور دراز گاؤں میں خلائی چیز کا ایک بڑا، سرخ گرم ٹکڑا گر کر تباہ ہو گیا جس کے بعد کینیا کی خلائی ایجنسی (کے ایس اے) نے فوری طور پر تحقیقات شروع کر دیں۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے اداروں کی رپورٹس کے مطابق کے ایس اے کی جانب سے جاری بیان میں مکوکو گاؤں میں گرنے والی اس چیز کو"اسپیس آبجیکٹ کا ٹکڑا" قرار دیا گیا۔

اس دھاتی رنگ کے بارے میں جس کی لمبائی 2.5 میٹر  اور اس کا وزن تقریباً 500 کلو ہے خیال کیا جاتا ہے کہ یہ خلائی ملبے کا حصہ ہے۔

پولیس افسر نے سرکاری خبر رساں ادارے کو بتایا کہ یہ چیز گرنے کے بعد اس وقت تک گرم تھی جب مقامی پولیس اس کے نزدیک پہنچی، پولیس نے  اسے ٹھنڈا ہونے تک گھیرے میں لیے رکھا اور حفاظتی اقدامات کے تحت رہائشیوں کو علاقے سے دور رکھا گیا۔

کے ایس اے نے کہا کہ ابتدائی جائزوں سے پتا چلتا ہے کہ یہ چیز راکٹ سے ٹوٹنے والا رنگ ہے۔

خلائی ملبہ عام طور پر یا تو جل جاتا ہے یا سمندر میں گرتا ہے، اس وجہ سے یہ واقعہ انتہائی غیر معمولی بن جاتا ہے، کے ایس اے اس چیز کا تجزیہ کر رہی ہے اور اس کی اصلیت کی تصدیق کے لیے کام کر رہی ہے۔

یہ واقعہ خلائی ملبے گرنے کے بڑھتے ہوئے خدشات کی نشاندہی کرتا ہے  جب کہ سیٹلائٹ سرگرمیوں میں مسلسل اضافہ ہوتا جا رہا ہے، اس طرح کے ٹکڑے زمین پر گرتے رہتے ہیں۔

کے ایس اے اس نادر واقعے کی وجوہات کو سمجھنے کے لیے اپنی تحقیق جاری رکھے ہوئے ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں