ملکی معیشت کے لیے اچھی خبر، پاکستان کو 40 ارب ڈالرز تک قرض ملنے کا امکان

آئندہ 10 سال کے دوران پاکستان کو 20 ارب ڈالر عالمی بینک اور باقی 20 ارب ڈالر  اس کے 2 ذیلی ادارے دیں گے۔


ویب ڈیسک January 04, 2025

پاکستان کو 40 ارب ڈالرز تک کے قرضے ملنے کا امکان ہے جس میں 20 ارب ڈالر عالمی بینک دے گا جب کہ باقی 20 ارب ڈالر کے لیے عالمی بینک کے 2 ذیلی ادارے ملک کی معاونت کریں گے۔

ایکسپریس نیوز کی رپورٹ کے مطابق ذرائع نے کہا کہ عالمی بینک پاکستان کو 10 سال میں 20 ارب ڈالرز قرض دینے کے لیے رضامند ہوگیا ہے اور رواں ماہ کے وسط میں ورلڈ بینک کے بورڈ آف ڈائریکٹرز سے قرض کی منظوری متوقع ہے۔

رپورٹ کے مطابق قرض کی منظوری کے بعد ورلڈ بینک کے نائب صدر مارٹن ریسر کا اسلام آباد کا دورہ بھی متوقع ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ قرض پروگرام کے تحت 10 سال کے اہداف طے کیے گئے، قرض کنٹری پارٹنرشپ فریم ورک 35-2025 کے تحت دیا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق 10 سالہ قرض پروگرام کا مقصد سب سے زیادہ نظر اندازاہم شعبوں کو بہتر بنانے پر توجہ دینا ہے، قرض کے تحت منصوبوں کو سیاسی تبدیلیوں سے محفوظ رکھا جائے گا۔

رپورٹ کے مطابق عالمی بینک کے 2 ذیلی ادارے مزید 20 ارب ڈالرز کے نجی قرضوں کے حصول میں معاونت کریں گے جب کہ مزید 20 ارب ڈالرز سے مجموعی پیکیج 40 ارب ڈالرز تک پہنچ جائے گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں