اگر آپ اس طرح شیو بناتے ہیں تو آپ ایک پرسکون شخصیت کے مالک ہیں

جن مردوں کو سائڈ برنز اسٹائل پسند ہوتا ہے وہ اکثر تخلیقی سوچ رکھتے ہیں


ویب ڈیسک January 05, 2025

جب بات ذاتی بناؤ سنگھار کی ہو تو آپ کے شیو کرنے کا انداز صرف آپ کا پسندیدہ اسٹائل ہی نہیں بلکہ یہ آپ کی شخصیت بارے میں بھی بہت کچھ بتا سکتا ہے۔

ذیل میں شیو کی کچھ اقسام ہیں، ان میں سے اسٹائل منتخب کریں جو آپ کی شیو سے مماثل ہو اور اپنی شخصیت کے بارے میں جانیں۔

Clean shave

جو مرد کلین شیو کو ترجیح دیتے ہیں، انہیں اکثر نظم و ضبط، پیشہ ورانہ اور تفصیل سے امور انجام دیتے ہوئے دیکھا جاتا ہے۔

Sideburns

جن مردوں کو سائڈ برنز اسٹائل پسند ہوتا ہے انہیں اکثر تخلیقی، غیر روایتی انداز اپناتے ہوئے دیکھا جاتا ہے۔ ایسے لوگ گھل مل جانے کے بجائے منفرد نظر آنا پسند کرتے ہیں۔

Stubble

اسٹبل اسٹائل والی شیو زیادہ محنت کیے بغیر ایک پر سکون اور پراعتماد رویہ رکھنے والے لوگوں کو پسند ہوتی ہے۔

Moustache comback

مونچھیں ایک کلاسک مردانگی کا احساس دلاتی ہیں۔ اچھی اور نفیس مونچھیں پختگی اور خود اعتمادی کی طرف اشارہ کرتی ہیں۔

Soul patch

یہ انداز رکھنے والے مرد اکثر تخلیقی، بہادر اور تھوڑا پراسرار ہوتے ہیں۔

Full beard

جو مرد اس انداز کا انتخاب کرتے ہیں، وہ اکثر زیادہ سمجھدار، خود اعتماد اور اپنی شناخت سے گہرا تعلق رکھنے والے ہوتے ہیں۔ لمبی داڑھی حکمت، طاقت اور یہاں تک کہ بھرپور توجہ دینے والے شخص کا پتہ دیتی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں