25 کروڑ کے بزنس کا مالک جس کے پاس کبھی ماں کے علاج کے پیسے نہ تھے

ایک دن گوہاٹی کے ایک ریستوران میں کھانا کھاتے ہوئے دیباشیش کو خراب معیار کے موموز پیش کیے گئے

جب لوگ کہتے ہیں کہ محنت کرو تو کامیابی کامیابی قدم چومے گی، یہ ہوا میں بات نہیں کہہ رہے ہوتے۔

بھارت میں مقبول موموز فوڈ چین "مومومیا" کے بانی، دیباشیش مزومدار کی کامیابی کی کہانی، محنت، لگن اور اپنے خوابوں کو حاصل کرنے کے اٹل عزم کا ثبوت ہے۔

انہوں نے اپنے کیریئر کا آغاز صرف 1,800 روپے ماہانہ کی تنخواہ سے کیا تھا اور اب وہ 25 کروڑ روپے سے زیادہ کا سالانہ کاروبار کرتے ہیں۔

دیباشیش مزومدار کا تعلق گوہاٹی، آسام سے ہے اور وہ بنگال کے ایک نچلے متوسط گھرانے میں پیدا ہوئے تھے۔ مالی مشکلات کے باوجود انہوں نے چھوٹی عمر سے ہی بزنس مین بننے کا خواب دیکھا۔

ان کے دادا کے الفاظ، ’اپنا نام بناؤ، پیسہ خود تمہارے پاس آئے گا‘ نے دیباشیش پر ایک دیرپا تاثر اثر چھوڑا۔ کالج کی تعلیم مکمل کرنے کے بعد دیباشیش نے ایک بینک میں کام کرنا شروع کر دیا جس سے وہ ماہانہ 1,800 روپے کماتے تھے۔

2016 میں دیباشیش نے جرات مندانہ قدم اٹھاتے ہوئے بینک کی نوکری چھوڑ کر آئس کریم اسٹارٹ اپ شروع کیا۔ اس کیلئے انہوں نے اپنی تمام جمع پونجی لگا دیں اور پیسے ادھار بھی لیے لیکن بدقسمتی سے یہ کاروبار ایک سال کے اندر ہی ناکام ہو گیا جس سے ان پر 8 لاکھ روپے کا قرض چڑھ گیا۔

یہ دور جدوجہد سے بھرپور تھا۔ دیباشیش اپنی بیوی کو تہوار کے لیے نیا جوڑا خریدنے اور اپنی والدہ کے علاج کے لیے پیسے دینے سے بھی قاصر تھے۔

ایک دن گوہاٹی کے ایک ریستوران میں کھانا کھاتے ہوئے دیباشیش کو خراب معیار کے موموز پیش کیے گئے۔ انہوں نے وہ کھا کے فوراً محسوس کیا کہ اعلیٰ معیار کے اور ذائقے دار موموز کیلئے مارکیٹ میں خلا ہے۔ انہوں نے مارکیٹ ریسرچ کی اور اس کاروبار میں نادر موقع کو محسوس کیا۔

2018 میں دیباشیش نے گوہاٹی میں پہلا مومومیا آؤٹ لیٹ کھولنے کے لیے 3.5 لاکھ روپے ادھار لیے۔ ابتدائی دو سال چیلنجوں سے بھرے رہے لیکن ان کی ثابت قدمی رنگ لے آئی۔
2020 میں انہوں نے مومومیا کا پہلا فرنچائز آؤٹ لیٹ کھولا جس سے تیز رفتار ترقی کا آغاز ہوا۔

آج مومویا کے پورے بھارت میں 200 سے زیادہ آؤٹ لیٹس ہیں۔ ہر فرنچائز دیباشیش کو سیٹ اپ فیس کے طور پر ماہانہ 2.5 لاکھ روپے ادا کرتی ہے اور کُل فروخت پر 5 فیصد رائلٹی بھی دیتی ہے۔

یہ کاروبار 25 کروڑ روپے کے سالانہ ٹرن اوور انٹرپرائز میں پھیل گیا ہے جس میں تقریباً 400 لوگ ملازمت کر رہے ہیں۔

Load Next Story