کے پی حکومت کی صوبے میں رٹ ختم ہوگئی ہے: عظمیٰ بخاری

کرم میں امن معاہدے کے باوجود ڈپٹی کمشنر پر حملہ قابل مذمت ہے، وزیر اطلاعات پنجاب


ویب ڈیسک January 04, 2025
امن و امان خراب کرنے والوں کیخلاف کارروائی ہوگی، عظمی بخاری:فوٹو:فائل

لاہور:

وزیراطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ خیبرپختونخوا حکومت کی صوبے میں رٹ ختم ہوگئی، کرم میں امن معاہدے کے باوجود ڈپٹی کمشنر پر حملہ قابل مذمت ہے۔

اپنے بیان میں عظمیٰ بخاری نے کہا کہ کچھ قوتیں کرم میں امن قائم نہیں ہونے دینا چاہتیں، صوبائی حکومت کا فوکس صوبے پر کم اڈیالہ جیل کے قیدی پر زیادہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ علی امین کو دو ماہ میں ایک مرتبہ بھی کرم جانے کی توفیق نہیں ہوئی، مریم نواز پنجاب بیٹھی ہیں لیکن انکو پارا چنار کے بہن بھائیوں کی فکر ہے۔

صوبائی وزیر نے مزید کہا کہ تحریک انصاف کے پی میں 12 سال سے اقتدار میں ہے، ان 12 برس میں کے پی کے میں عوام کا معیار زندگی مزید نیچے گیا ہے۔

عظمیٰ بخاری نے کہا کہ خیبرپختونخوا میں امن و امان، دہشتگردی اور بیروزگاری بنیادی مسائل ہیں، تحریک انصاف نے پشتونوں کو احساس محرومی کے علاوہ کچھ نہیں دیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں