’لاکھوں افراد کو روزگار دینے والا رئیل اسٹیٹ سیکٹر جمود کا شکار‘ 

بھاری ٹیکس کے باعث سیکٹر  شدید متاثر ہو چکا، اس سے وابستہ دیگر صنعتیں بھی گراوٹ کا شکار ہیں، صدر ایف پی سی سی آئی

تعمیراتی کمپنی کا منصوبہ 97 منزلہ عمارت بنانے کا تھا لیکن سرکاری ادارے کی مداخلت پر کام روکنا پڑا۔ فوٹو: فائل

صدر ایف پی سی سی آئی عاطف اکرام شیخ نے کہا ہے کہ گزشتہ کئی سالوں میں  لاکھوں افراد کو روزگار  اور گھر جیسی بنیادی ضروری دینے والا رئیل اسٹیٹ سیکٹر جمود کا شکار ہے۔

اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ بھاری ٹیکس کے باعث رئیل اسٹیٹ سیکٹر  شدید متاثر ہو چکا جبکہ اس سے وابستہ دیگر صنعتیں بھی گراوٹ کا شکار ہیں،  ٹیکسوں کی بلند شرح کی وجہ سے گزشتہ چند سالوں میں تعمیراتی شعبے کی شرح نمو 15 فیصد گری ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ رئیل اسٹیٹ سیکٹر کی بحالی کیلئے اقدامات وقت کی ضرورت ،حکومت کو نئی پالیسی سامنے لانا ہو گی، اسی کاروباری جمود کی وجہ سے ایف بی آر کو ٹیکس ہدف کے حصول میں مشکلات کا سامنا ہے۔

عاطف اکرام شیخ حکومت پراپرٹی شعبے پر ٹیکس شرح کم کرنے کے لیے آئندہ جائزے میں آئی ایم ایف سے ساتھ بات چیت کرے۔

Load Next Story