پشاور:
خیبرپختونخوا کے ضلع کرم کے علاقے بگن بازار میں فائرنگ سے زخمی ہونے والے ڈپٹی کمشنر کرم جاوید اللہ کی صحت سے متعلق اہم خبر سامنے آگئی۔
بگن بازار میں مذاکرات کے دوران نامعلوم افراد کی فائرنگ کا نشانہ بنانے والے ڈپٹی کمشنر کو تین گولیاں لگیں جبکہ پولیس اہلکار اور تین ایف سی کے جوان بھی زخمی ہوئے ہیں۔
واقعے کے بعد زخمیوں کو علی زئی اسپتال منتقل کیا گیا جس کے بعد انہیں مزید علاج کے لیے بذریعہ ہیلی کاپٹر پشاور کے سی ایم ایچ اسپتال منتقل کردیا گیا۔
تازہ اپ ڈیٹ یہ ہے کہ ڈپٹی کمشنر کرم جاوید اللہ محسود اور اُن کی سیکیورٹی پر مامور پولیس اہلکار کو ٹل سی ایم ایچ سے پشاور منتقل کر دیا گیا۔
زخمی ڈپٹی کمشنر و اہلکار کو بذریعہ ہیلی کاپٹر پشاور لایا گیا جہاں کمشنر پشاور ڈویژن ریاض خان مسحود نے انہیں ریسکیو کیا جبکہ ایئرپورٹ پر دیگر ارکان بھی موجود تھے۔
بعد ازاں ڈپٹی کمشنر اور پولیس اہلکار کو ایمبولینسسز کے ذریعے بہتر علاج کیلیے سی ایم ایچ پشاور منتقل کردیا گیا ہے۔