ایم ڈی کیٹ کا رزلٹ پورے ملک کیلئے مؤثر ہوگا، پی ایم ڈی سی

پی ایم ڈی سی نے ملک بھر کی میڈیکل جامعات کو نئے سیشن کے لیے داخلوں کی اجازت دے دی


ویب ڈیسک January 04, 2025
پی ایم ڈی سی کا جامعات کو مراسلہ—فوٹو: فائل

اسلام آباد:

ملک بھر کی میڈیکل یونیورسٹیوں کو اگلے سیشن کے لیے نئے داخلوں کی اجازت مل گئی اور ایم ڈی کیٹ کا کسی بھی صوبے کا رزلٹ گلگت بلتستان اور آزادکشمیر سمیت پورے ملک کے لیے مؤثرہوگا۔

پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل (پی ایم ڈی سی) نے صوبائی میڈیکل یونیورسٹیز کے نام مراسلہ جاری کردیا، رجسٹرار پی ایم ڈی سی ڈاکٹر شائستہ فیصل کی جانب سے جاری مراسلے میں کہا گیا ہے کہ یونیورسٹیوں کو ایم بی بی ایس، بی ڈی ایس داخلوں کی اجازت دی گئی ہے۔

مراسلے میں ہدایت کی گئی ہے کہ صوبائی سرکاری میڈیکل جامعات داخلوں کا عمل مکمل کریں اور میڈیکل جامعات پی ایم ڈی سی ایکٹ 2022 اور میڈیکل، ڈینٹل انڈر گریجویٹ ایجوکیشن پالیسی قواعد 2023 کے تحت داخلے دیں۔

پی ایم ڈی سی نے کہا ہے کہ ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ کے ایک صوبے کا رزلٹ ملک بھر کے لیے مؤثر ہو گا، ایم ڈی کیٹ کا رزلٹ اسلام آباد آزادکشمیر، جی بی پر بھی نافذ العمل ہو گا۔

رجسٹرار پی ایم ڈی سی نے یو ایچ ایس لاہور، لیاقت میڈیکل یونیورسٹی جامشورو، بولان میڈیکل اینڈ ہیلتھ سائنسز یونیورسٹی کوئٹہ، شہید ذوالفقار علی بھٹو میڈیکل یونیورسٹی اسلام اباد، خیبر میڈیکل یونیورسٹی پشاور کو مراسلہ بھیج دیا ہے۔

مراسلے میں کہا گیا ہے کہ صوبائی سرکاری میڈیکل یونیورسٹیاں سیشن 25-2024 کے لیے داخلے شروع کریں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں