خدمات کے شعبے میں برآمدات، 6.51 فیصد اضافہ

نومبر 2023 میں خدمات کے شعبے کی برآمدات سے 634.39 ملین ڈالر زرمبادلہ کمایا گیا تھا، ادارہ شماریات


ویب ڈیسک January 04, 2025
وفاقی ادارہ شماریات نے اپنے اعداد وشمار جاری کردیے ہیں—فوٹو: فائل

اسلام آباد:

وفاقی ادارہ شماریات نے کہا ہے کہ خدمات کے شعبہ کی برآمدات میں نومبر 2024 کے دوران 6.51 فیصد اضافہ ہوا ہے۔

اے پی پی کی رپورٹ کے مطابق ادارہ برائے شماریات پاکستان (پی بی ایس) کے اعدادوشمار میں بتایا گیا ہے کہ اس دوران برآمدات کا حجم 675.69 ملین ڈالر تک بڑھ گیا ہے۔

پی بی ایس نے بتایا کہ نومبر 2023 میں خدمات کے شعبے کی برآمدات سے 634.39 ملین ڈالر زرمبادلہ کمایا گیا تھا۔

اسی طرح نومبر 2023 کے مقابلے میں نومبر 2024 کے دوران خدمات کے شعبہ کی قومی برآمدات میں 41.30 ملین ڈالر یعنی 6.51فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں