صنعی شعبے کو ڈیجیٹل معیشت میں تبدیل کرنے کیلئے چینی ماڈل اپنانے کی ضرورت ہے، تاجر رہنما

پاکستان کے فرسودہ صنعتی فریم ورک میں جدت کےلیے جرات مندانہ اصلاحات اور اسٹریٹجک شراکت داری کی ضرورت ہے، افتخار علی ملک


ویب ڈیسک January 04, 2025
تاجر رہنما نے کہا کہ فرسودہ نظام میں جدت لانے کی ضرورت ہے—فوٹو: فائل

اسلام آباد:

سارک چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے سابق صدر افتخار علی ملک نے پاکستان کے صنعتی شعبے کو ڈیجیٹل معیشت میں تبدیل کرنے کے لیے چین کا اقتصادی ماڈل اپنانے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔

اے پی پی کی رپورٹ کے مطابق افتخار علی ملک نے بیان میں کہا کہ پاکستان کے فرسودہ صنعتی فریم ورک میں جدت لانے، پیداواری صلاحیت بڑھانے اور اقتصادی سرگرمیوں کو فروغ دینے کے لیے جرات مندانہ اصلاحات اور اسٹریٹجک شراکت داری کی ضرورت ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ تکنیکی جدت طرازی، مضبوط بنیادی ڈھانچے کی ترقی اور صنعتی آٹومیشن کے لیے مراعات پر مبنی پالیسیوں پر توجہ مرکوز کرنا وقت کی ضرورت ہے۔

افتخار علی ملک نے کہا کہ صنعتی صلاحیت کو بروئے کار لانے اور عالمی منڈی میں مقابلہ کرنے کے لیے چین کے ماڈل، خاص طور پر ڈیجیٹل تبدیلی کے اقدامات اپنانے کی ضرورت ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں