سردی سے بچنے کیلیے کمرے میں بیٹھنے والے 5 بچے جاں بحق

مرنے والوں میں چار بھائی اور 1 بہن ہے، والدین اسپتال گئے ہوئے تھے


ویب ڈیسک January 04, 2025
فوٹو فائل

پنجاب کے علاقے گجرات میں دم گھٹنے سے پانچ بچے جاں بحق ہوگئے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق گجرات کے علاقے شاہ جہانگیر روڈ پر بکرا منڈی کے قریب گھر سے 5 بچوں کی نعشیں ملی ہیں۔

ریسکیو ذرائع مرنے والوں میں 4 بھائی اور 1 بہن شامل ہے، جن کی لاشوں کی ضابطے کی کارروائی ڈی ایچ کیو عزیز بھٹی شہید ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

متوفین کی شناخت 13 سالہ لائبہ ، 11 سالہ ہاشم، 10 سالہ ہادی،6 سالہ خنا ن، 6 فیاض کے ناموں سے ہوئی ہے۔

والدہ نے بتایا کہ وہ اسپتال گئی ہوئیں تھیں اور واپس آنے پر چاروں بچوں کو کمرے میں بے ہوش پایا۔ بچوں نے سردی سے بچنے کیلئےکمرے میں کوئلے جلا رکھے تھے۔

ابتدائی تحقیقات کے مطابق بچوں کی موت دم گھٹنے سے ہوئی ہے۔
 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں