کرم میں ڈپٹی کمشنر پر فائرنگ کرنے والے حملہ آوروں کی شناخت ہوگئی

سرکاری زرائع کے مطابق حملہ آوروں کے ساتھ سہولت کار بھی ملوث ہیں


ویب ڈیسک January 04, 2025

پشاور:

کرم میں ڈپٹی کمشنر کرم پر حملہ آروں کی شناخت کر لی گئی۔

سرکاری زرائع کے مطابق حملہ آوروں کے ساتھ سہولت کار بھی ملوث ہیں، جن کے خلاف مقدمہ درج کر کے گرفتاری اور قانونی کارروائی جی جائے گی۔

سرکاری زرائع کے مطابق ملزمان کی تعداد 5 ہے جبکہ ملزمان کے علاوہ سہولت کار بھی ملوث ہیں، اس حوالے سے کوہاٹ میں کل اتوار کے روز اہم سیکورٹی اجلاس منعقد ہوگا، جس کی صدارت آئی جی پی کریں گے، آر پی او اور ڈی پی او بھی اجلاس میں شرکت کرینگے۔

 علاوہ ازایں چیف سیکرٹری خیبر پختونخوا ندیم اسلم چوہدری بھی کل کوہاٹ کا دورہ کریں گے، اہلیان علاقہ اور جرگہ مشران سے بھی ملزمان کی گرفتاری میں مدد لی جائے گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں