سائبر ٹرک دھماکے سے پھٹنے کے بعد ٹیسلا کا بڑا اقدام

گزشتہ بدھ کے روز ٹرمپ ہوٹل کے باہر ایک سائبر ٹرک دھماکے سے پھٹ گیا تھا


ویب ڈیسک January 05, 2025

ٹیکنالوجی کمپنی ٹیسلا نے اپنے سائبر ٹرکس کے ایک بیچ سے بیٹری پیکس واپس منگا لیے۔

سائبر ٹرک مالکان نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر بتایا کہ ان کے برقی ٹرک کی بیٹریوں کو معمول کے معائنے کے دوران مکمل طور پر تبدیل کر دیا گیا، جس کے لیے انہوں نے درخواست بھی نہیں کی تھی۔

کلین ٹیکنیکا کے مطابق اس مسئلے سے وہ ماڈل متاثر ہوئے ہیں جو فروری سے جولائی کے درمیان بنائے گئے تھے۔ تاہم، ٹیسلا کی جانب سے اس پر کوئی تبصرہ نہیں کیا گیا ہے۔

ٹیسلا سائبر ٹرک کے فیس بک پیج پر ایک ٹرک مالک کا کہنا تھا کہ وہ ٹرک کی ڈیلیوری کے بعد پہلی بار اس کو معائنے کے لیے لے کر گئے اور کمپنی نے بیٹری کی تبدیلی کو لسٹ میں ڈال دیا۔

ایک اور سائبر ٹرک مالک کا کہنا تھا کہ ان کے ساتھ بھی ایسا ہی معاملہ پیش آیا۔ وہ سائیڈ مرر لگوانے گیراج گئے جس کی درخواست ٹیسلا نے دو منٹ کے اندر منظور کر لی لیکن لسٹ میں انہوں نے بتایا کہ وہ ہائی وولٹیج بیٹری بھی تبدیل کر رہے ہیں۔

واضح رہے گزشتہ بدھ کے روز ٹرمپ ہوٹل کے باہر ایک سائبر ٹرک دھماکے سے پھٹ گیا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں