کراچی: سپر ہائی وے پرگاڑیوں میں تصادم، نو عمر لڑکا جان بحق

حادثے میں 2 خواتین سمیت 14 افراد زخمی ہوگئے


اسٹاف رپورٹر January 05, 2025
(فوٹو: فائل)

سپر ہائی وے حیدر آباد سے کراچی آتے ہوئے مسافر بسوں سمیت دیگر گاڑیوں کے درمیان تصادم کے نتیجے میں نوعمر لڑکا جاں بحق جبکہ 2 خواتین سمیت 14 افراد زخمی ہوگئے۔

سپر ہائی وے حیدر آباد سے کراچی آتے ہوئے سپر ہائی وے پر مسافر بسوں سمیت دیگر گاڑیوں کے درمیان تصادم کے نتیجے میں نوعمر لڑکا جاں بحق جبکہ 2 خواتین سمیت 14 افراد زخمی ہوگئے۔گڈاپ پولیس نے واقعہ کا مقدمہ متوفی کے والد کی مدعیت میں درج کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق جمعہ اور ہفتہ کی درمیانی شب گڈاپ سٹی کے علاقے سپر ہائی وے حیدر آباد سے کراچی آتے ہوئے نجی ہاؤسنگ سوسائٹی کے قریب ٹریفک حادثے میں نوعمر لڑکا جاں بحق جبکہ 2 خواتین سمیت 14 افراد زخمی ہوگئے جنھیں ایدھی کے رضا کاروں نے نجی و سرکاری اسپتال پہنچایا۔

ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ حادثہ 2 مسافر بسوں سمیت 4 گاڑیوں کے تصادم کے نتیجے میں پیش آیا ہے جس میں ایک ٹینکر اور ٹرک بھی شامل ہے۔

پولیس کے مطابق حادثے میں جاں بحق ہونے والے کی شناخت 14 علی حسن کے نام سے کی گئی جبکہ زخمیوں کو طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے ۔

پولیس نے متوفی کے والد کی مدعیت میں حادثے کا مقدمہ درج کرلیا جبکہ ابتدائی طور پر واقعہ جمعے کی شب بارش کے باعث سپر ہائی وے پر ہونے والی پھسلن کی وجہ سے بتایا جارہا ہے جبکہ پولیس نے حادثے کا شکار گاڑیوں کو بھی اپنی تحویل میں لے لیا ہے ۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں