اس اداکار کا بالی ووڈ کیرئیر سپر فلاپ رہا لیکن آج بھی رجنی کانت، امیتابھ بچن، پربھاس سے زیادہ امیر ہیں اور فی فلم 75 کروڑ روپے لیتے ہیں۔
انڈیا ڈاٹ کام کے مطابق بالی ووڈ میں فلاپ کیریئر کے باوجود اس اداکار کو آج بھی ہندوستانی سنیما میں ایک میگا اسٹار سمجھا جاتا ہے۔ اطلاعات کے مطابق انہیں اپنے آنے والے ایک پروجیکٹ کے لیے 75 کروڑ ادا کیے گئے ہیں۔
بھارتی میڈیا کے مطابق بالی ووڈ امیتابھ بچن سے لے کر رجنی کانت تک کے لیجنڈ اور سپر اسٹارز کا گھر ہے لیکن آج ہم ایسے ہی ایک اداکار کے بارے میں بات کریں گے جس نے نہ صرف 150 سے زائد فلمیں کیں بلکہ حیرت انگیز طور پر 1650 کروڑ روپے کی دولت بھی ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق اس اداکار نے بالی ووڈ میں 3 فلمیں کیں اور تینوں ہی ناکام رہیں، اُن کی زندگی میں ایک وقت وہ بھی تھا جب انہوں نے بیک ٹو بیک 14 ہٹ فلمیں دیں، اس دوران اُن کا اسٹارڈم ایک الگ ہی سطح پر پہنچ گیا تھا، وہ 90 کی دہائی میں سب سے زیادہ معاوضہ لینے والے اداکار بن گئے، وہ کوئی اور نہیں چرن جیوی ہیں۔
69 سالہ چرن جیوی نے اپنے 45 سالہ فلمی کیریئر میں 156 فلموں میں اداکاری کی اور 537 گانوں پر 24 ہزار سے زائد ڈانس پرفارمنسز دیں، جس کی بدولت انہیں بھارتی سنیما کا سب سے بااثر اداکار مانا جاتا ہے۔