ہاردک کے بعد ایک اور بھارتی کرکٹر کی طلاق کی خبریں گردش کرنے لگیں

کرکٹر نے اہلیہ کو سوشل میڈیا پلیٹ فارمز سے اَن فالو کردیا، شادی کی تصاویر بھی ڈیلیٹ کردیں


ویب ڈیسک January 05, 2025

بھارتی آل راؤنڈر ہاردک پانڈیا کی طلاق کے بعد ایک اور کرکٹر کی اہلیہ سے علیحدگی کی خبریں گردش کرنے لگیں۔


ٹائمز ناؤ کی رپورٹس کے مطابق بھارتی اسپنر یوزویندر چاہل اور انکی اہلیہ دھناشری ورما کے درمیان معاملات ٹھیک نہیں چل رہے ہیں اور دونوں نے اپنے راستے جُدا کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ دونوں کے درمیان علیحدگی کو لیکر قانونی رسمی کارروائیاں ابھی باقی ہیں تاہم جوڑے نے تقریباً 4 سال تک ساتھ رہنے کے بعد طلاق کا فیصلہ کیا ہے۔

مزید پڑھیں: رونالڈو کا گرل فرینڈ جارجینا روڈریگز کو بیوی کہنا تنازع کھڑا کرگیا

یوزویندر چہل اور دھناشری نے ایک دوسرے کو انسٹاگرام پر ان فالو کردیا اور ساتھ ہی کرکٹر نے دھنا شری کی تصاویر بھی ڈیلیٹ کردیں ہیں جبکہ ان کی اہلیہ دھناشری ورما نے بھی کرکٹر کو ان فالو کیا ہے لیکن یوزویندر چہل کی تصاویر نہیں ہٹائیں۔

ایک دوسرے کو ان فالو کرنے کے بعد دونوں کی علیحدگی کی خبریں گرم ہیں تاہم دونوں کی جانب سے کوئی تصدیق یا تردید نہیں کی گئی۔

مزید پڑھیں: صائم ایوب 6 ہفتوں تک انٹرنیشنل کرکٹ سے باہر

اُدھر ٹائمز آف انڈیا نے کرکٹر چہل اور دھناشری کے قریبی ذرائع سے دونوں کی علیحدگی کی تصدیق کا دعویٰ کیا اور بتایا کہ طلاق کی خبریں درست ہیں لیکن اس کی ابھی وجوہات معلوم نہیں ہوسکی ہیں، جوڑے نے الگ ہونے اور زندگی میں آگے بڑھنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی کرکٹر کے اثاثوں کی مالیت 45 کروڑ بھارتی روپے ہے اور انہیں انڈین پریمیئر لیگ کے 2025 ایڈیشن کیلئے  پنجاب کنگز نے 18 کروڑ بھارتی روپے میں خریدا ہے۔

مزید پڑھیں: چیمپئینز ٹرافی؛ صائم ایوب کو انجری سے ریکور ہونے میں کتنا وقت لگے گا؟

دوسری جانب چاہل اور دھنشری ورما کے دمیان علیحدگی کیلئے محض کاغذی کارروائی باقی رہ گئی ہے اور دونوں نے اپنی زندگی میں آگے بڑھنے کا فیصلہ کیا ہے۔

مزید پڑھیں: کیا صائم ایوب کی انجری فخر زمان کی واپسی کی راہ ہموار کرسکتی ہے؟

یوزویندر چہل نے دسمبر 2020 میں گروگرام میں ممبئی میں مقیم دندان ساز اور کوریوگرافر دھناشری ورما سے شادی کی تھی۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں