خواتین کو لوٹنے والے ملزم کی شہریوں کے ہاتھوں درگت، ویڈیو وائرل

ملزم کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا گیا، مزید تفتیش جاری ہے، پولیس

راولپنڈی:

تھانہ ریس کورس کے علاقے میں ڈکیتی و چوری کی وارداتوں میں ملوث ملزم دھر لیا گیا۔

پولیس کو ریس کورس کے رہائشی محمد قدیر نے بتایا کہ اسکی اہلیہ اپنی ہمشیرہ کے ہمراہ دودھ لیکر واپس آرہی تھی کہ گھر کے قریب 28 سالہ ملزم نے ڈکیتی کی کوشش کی لیکن شور کرنے پر کامیاب نہ ہوسکا۔

پولیس نے ملزم کو گرفتار کر لیا ہے۔ پولیس حکام کا کہنا تھا کہ ملزم کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا گیا، مزید تفتیش جاری ہے۔

Load Next Story