تربت میں بم دھماکے کی ذمہ داری کالعدم بی ایل اے نے قبول کرلی

کالعدم بی ایل اے بیرونی قوتوں کے ایجنڈے پر عمل کرتے ہوئے معصوم زندگیوں سے کھیل رہی ہے، سیکیورٹی ذرائع


ویب ڈیسک January 05, 2025

کوئٹہ:

تربت کے علاقے ڈھنگ میں بم دھماکے کی ذمہ داری کالعدم بلوچ لبریشن آرمی (بی ایل اے) نے قبول کرلی ہے۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق حملے سے ثابت ہوتا ہے دہشتگرد تنظیم مذموم مقاصد کے لیے معصوم شہریوں کو نشانہ بناتی ہے، ایک جانب کالعدم بی ایل اے خود کو بلوچ عوام کے حقوق کاعلمبردار قرار دیتی ہے تو دوسری جانب کالعدم بی ایل اے ان معصوم بلوچوں کی جان کی بھی دشمن ہے۔

حملہ کالعدم بی ایل اے کی منافقت کا کھلا ثبوت ہے اور ان کی تربیت معصوم لوگوں کی جان لینا ہے۔ گزشتہ سال 9 نومبر کو بھی خودکش حملے میں بی ایل اے نے 10بلوچ شہریوں کی جان لی تھی۔

مزید پڑھیں؛ تربت میں دھماکا، چار افراد جاں بحق  اور 32 زخمی

سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ کالعدم بی ایل اےعوام دشمنی کا ثبوت دے رہی ہے اور اپنے لوگوں کے خلاف بیرونی ایجنڈے پر ہے، کالعدم بی ایل اے بیرونی قوتوں کے ایجنڈے پر عمل کرتے ہوئے معصوم زندگیوں سے کھیل رہی ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز کالعدم دہشتگرد تنظیم بی ایل اے نے تربت میں ایک مسافر بس پر حملہ کیا جس میں 4 معصوم شہری جاں بحق اور معتدد زخمی ہوگئے۔ دہشت گرد حملے میں جاں بحق ہونے والوں میں نورخان، عبدالوہاب، اعجاز اور لیاقت علی شامل ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں