روزانہ 48 کروڑ کمانے والا بھارتی جس کی یومیہ آمدنی کئی کمپنیوں کے سالانہ منافع سے زیادہ ہے

جگدیپ سنگھ الیکٹرک گاڑیوں کی بیٹریاں بنانے والی کمپنی کے سی ای او ہیں


ویب ڈیسک January 05, 2025

بھارتی نژاد امریکی دنیا میں سب سے زیادہ تنخواہ لینے والی شخصیت بن گیا۔

ٹائمز آف انڈیا کے مطابق جگدیپ سنگھ 17 ہزار 500 کروڑ بھارتی روپے سالانہ آمدنی کے ساتھ دنیا میں سب سے زیادہ تنخواہ لینے والے ملازم بن گئے ہیں۔

وہ ہر روز 48 کروڑ بھارتی روپے کماتے ہیں جو دنیا کی کئی ممتاز کمپنیوں کی سالانہ آمدنی سے زیادہ ہے، جگدیپ سنگھ الیکٹرک گاڑیوں کی بیٹریاں بنانے والی معروف کمپنی کوانٹم اسکیپ کے بانی اور سی ای او ہیں۔

بل گیٹس اور ووکس ویگن جیسے سرمایہ کاروں کے تعاون سے جگدیپ سنگھ اپنی کمپنی کوانٹم اسکیپ کو ای وی بیٹری ٹیکنالوجی میں آگے بڑھا رہے ہیں، یہ بیٹریز روایتی بیٹریوں سے زیادہ محفوظ اور تیزی سے چارج ہوتی ہیں۔

جگدیپ سنگھ نے بی ٹیک اسٹینفورڈ یونیورسٹی سے کیا جبکہ ایم بی اے کی ڈگری یونیورسٹی آف کیلیفورنیا برکلے سے حاصل کی تھی جس کے بعد انہوں نے اپنے کیریئر کا آغاز ایچ پی اور سن مائیکرو سسٹمز جیسی مشہور فرموں سے کیا تھا اور بعد میں متعدد اسٹارٹ اپس بھی شروع کیے۔

مختلف کمپنیوں میں ایک دہائی سے زیادہ کے تجربے کے بعد جگدیپ سنگھ نے 2010 میں کوانٹم اسکیپ کی بنیاد رکھی تھی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں