برطانیہ میں شدید برف باری سے نظامِ زندگی درہم برہم ؛ درجہ حرارت منفی 10 تک ہونے کا امکان

برطانیہ میں برفباری سے متاثر اسکول، کاروبار اور ٹریفک بند ہوگئے


ویب ڈیسک January 05, 2025

برطانیہ کے مغربی علاقوں میں برفباری کے باعث معمولات زندگی معطل ہوکر رہ گئے۔ شہری اپنے ہی گھروں میں محصور ہیں۔

برطانوی میڈیا کے مطابق انگلینڈ اور ویلز کے علاقوں میں برفباری کے باعث اسکولوں میں چھٹیوں کا اعلان کردیا جب کہ تمام بڑی رابطہ سڑکیں بھی بند ہیں۔

کئی علاقوں میں بجلی غائب ہوگئی۔ متعدد ایئرپورٹ بند اور پروازیں منسوخ کردی گئیں۔ شہری گھروں میں محصور ہوکر رہ گئے۔ 

محکمہ موسمیات نے خبردار کیا ہے کہ متاثرہ علاقوں میں ایک فٹ برف پڑنے کا امکان ہے جب کہ ان علاقوں میں درجہ حرارت منفی 10 تک جا سکتا ہے۔

شہریوں کو بلا ضرورت گھروں سے باہر نہ نکلنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ ملک میں ٹھٹھرتی سردی مزید کچھ روز تک جاری رہے گی۔

واضح ہے کہ ماحولیاتی تبدیلیوں اور گلوبل وارمنگ کے باعث دنیا کا درجہ حرارت پریشان کن حد تک تبدیل ہو رہا ہے۔ جس سے غیر متوقع اور معمول سے زیادہ بارشوں، سیلاب اور برفباری کا سامنا ہے۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں