زیادہ دیر تک بیٹھے رہنا، ریڑھ کی ہڈی کے کون سے مسائل کا سبب بن سکتا ہے؟

ڈسک کا نرم، اندرونی حصہ بیرونی تہہ سے زیادہ ابھرجاتا ہے


ویب ڈیسک January 06, 2025

غیر صحت بخش طرز زندگی آج کل دنیا میں عام ہوتی جارہی ہے جس کی وجہ سے صحت کے مسائل میں نمایاں اضافہ ہورہا ہے، خاص طور پر وہ جو ریڑھ کی ہڈی سے متعلق ہیں۔

کرسیوں پر غلط انداز سے گھنٹوں تک بیٹھنا ریڑھ کی ہڈی کے امراض میں اضافے کا باعث بن رہا ہے جس کے بعد اکثر سرجری کی ضرورت پڑجاتی ہے۔

آرتھو رینیو ریجنیکس انڈیا جوائنٹ، اسپائن اینڈ اسپورٹس کلینک کے سینئر ڈاکٹر، سوربھی بھگت نے ریڑھ کی ہڈی کے ان عام مسائل کی فہرست دی ہے جو زیادہ دیر تک بیٹھے رہنے سے درپیش آتے ہیں۔


1. ڈیجنریٹیو ڈسک کی بیماری: ریڑھ کی ہڈیوں میں کے رمیان موجود کُشن خراب ہوجاتا ہے۔

2. ہرنیٹیڈ ڈسکس: جب کسی ڈسک کا نرم، اندرونی حصہ بیرونی تہہ سے زیادہ ابھرجاتا ہے۔

3. فیسیٹ جوائنٹ آرتھرائٹس: ریڑھ کی ہڈی کے چھوٹے جوڑوں میں سوزش۔

4. اسپائنل اسٹیناسس: ریڑھ کی نالی کا تنگ ہونا اور اعصاب پر دباؤ پڑنا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں