اونچی ترین لہر پر سرفنگ کرنے کا ممکنہ نیا عالمی ریکارڈ

اگر تصدیق ہو جاتی ہے تو سلیبیر اونچی ترین لہر پر سرف کرنے کا عالمی ریکارڈ حاصل کرلیں گے


ویب ڈیسک January 06, 2025

کیلیفورنیا کے ایک سرفر نے 108 فٹ اونچی لہر پر سرف کرکے ممکنکہ طور پر عالمی ریکارڈ قائم کردیا ہے۔

23 سالہ الیسنڈرو سلیبیر ہاف مون بے کے ساحل کے قریب سرفنگ کر رہے تھے جب انہیں انتہائی بڑی لہر کا سامنا کرنا پڑا۔

سلیبیر نے بتایا کہ میں سرف بورڈ پر شاید 30، 40، 50 میل فی گھنٹہ کی رفتار سے جا رہا تھا تو ایک لمبی لہر آئی جو بہت زیادہ پانی جمع کررہی تھی۔

سرفر نے کہا کہ میں سرف بورڈ کے نیچے پانی کی رگڑ تک کو محسوس کر رہا تھا۔ میں نے کبھی بھی کسی دوسری لہر پر ایسا محسوس نہیں کیا جو میں نے اس پر کیا۔

اگر گنیز ورلڈ ریکارڈز اور ورلڈ سرف لیگ کی طرف سے لہر کی اونچائی کی تصدیق ہو جاتی ہے تو سلیبیر اونچی ترین لہر پر سرف کرنے کا عالمی ریکارڈ حاصل کرلیں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں