بھارتی ٹیم کے ہیڈ کوچ گوتم گمبھیر نے آسٹریلیا کیلئے ڈیبیو کرنے والے سیم کونسٹاس کو سڈنی ٹیسٹ کے پہلے روز جسپریت بمراہ سے الجھنے پر تنقید کا نشانہ بناڈالا۔
بھارت اور آسٹریلیا کے درمیان جاری بارڈر گواسکر سیریز کے چوتھے ٹیسٹ میچ کے پہلے روز 19 سالہ کونسٹاس بھارتی بالر جسپریت بمراہ کیساتھ تلخ کلامی کرتے نظر آئے تھے جس نے بمراہ کو طیش دلادیا تھا تاہم عثمان خواجہ نے معاملے کو حل کیا۔
انہوں نے کہا کہ جسپریت بمراہ سے 19 سالہ سیم کونسٹاس کی جانب سے تلخ جملوں کا تبادلہ نہایتی نامناسب تھا، انہیں کوئی حق نہیں کہ وہ بیچ میں بولے، البتہ امپائر اور عثمان خواجہ کا مسئلہ تھا۔
مزید پڑھیں: سڈنی ٹیسٹ؛ بھارت کو روند کر آسٹریلیا نے سیریز اپنے نام کرلی
قبل ازیں ویرات کوہلی ڈیبیو کرنیوالے آسٹریلوی اوپنر سیم کونسٹاس سے انہیں کندھا مار کر الجھ پڑے تھے جس پر انہیں تنقید کا نشانہ بنایا گیا تھا جبکہ واقعہ کے بعد ویرات کوہلی کو تنبیہ کرتے ہوئے میچ فیس کا صرف 20 فیصد جرمانہ اور ایک ڈیمیرٹ پوائنٹ دیا گیا تھا۔
واقعے کے وائرل ہونے کے بعد دی ویسٹ آسٹریلیا نامی اخبار نے 'مسخرہ کوہلی' کی ہیڈلائن درج کی، جس پر بھارتی سپورٹرز اور فینز بھڑک اُٹھے تھے۔
مزید پڑھیں: "بس بہت ہوگیا" ہیڈکوچ گوتم گمبھیر نے کھلاڑیوں کو کھری کھری سنادیں
بعدازاں اخبار نے اگلے روز اپنے 19 سالہ کرکٹر سیم کونسٹاس کی تصویر لگائی اور فوٹو کے کیشپن پر نامناسب الفاظ کا انتخاب کیا، ویرات آئی ایم یور فادر (یعنی کوہلی میں تمہارا باپ ہوں)۔
مزید پڑھیں: ''کنگ مر چکا ہے'' آسٹریلوی میڈیا کے بعد کرکٹر کا تبصرہ وائرل
دوسری جانب سڈنی ٹیسٹ میچ میں شکست کے بعد بھارتی ٹیم کے ورلڈ ٹیسٹ چیمپئین شپ کھیلنے کی امیدوں پر پانی پھر گیا ہے جبکہ آسٹریلیا کے ہاتھوں 1-3 سے کراری شکست کا بھی منہ دیکھنا پڑا ہے۔