لاہور؛ 15 پر ڈکیتی کی جھوٹی کال کرنے والا ملزم گرفتار

ملزم مالکان کا 25 ہزار آن لائن جوا پر لگا کر ہار گیا تھا، ترجمان پولیس


سید مشرف شاہ January 05, 2025

لاہور:

تھانہ گجر پورہ پولیس نے ہیلپ لائن 15 پر ڈکیتی کی جھوٹی کال کرنے والے ملزم کو گرفتار کر لیا۔

ایس ڈی پی او گجر پورہ سہیل حسین کاظمی کی رہنمائی میں ایس ایچ او تھانہ گجر پورہ نے 15 کی کال پر فوری رسپانس کیا۔

ترجمان پولیس کے مطابق ملزم مالکان کا 25 ہزار آن لائن جوا پر لگا کر ہار گیا تھا اور رقم کی ادائیگی سے بچنے کے لیے 15 پر ڈکیتی کی جھوٹی کال کی تھی۔ ملزم احمد جاوید زیادہ دیر پولیس کو چکما نہ دے سکا اور اپنے جرم کا اعتراف کر لیا۔

تھانہ گجر پورہ میں مقدمہ درج کرکے مزید کارروائی کے لیے ملزم کو انویسٹیگیشن ونگ کے حوالے کر دیا گیا۔

ایس پی سول لائنز ڈاکٹر عبدالحنان نے کہا کہ عوام الناس کے جان و مال کی حفاظت کے لیے پولیس ہمہ وقت الرٹ ہے، آئندہ بھی 15 پر جھوٹی کال کرنے والوں کو آڑے ہاتھوں لیا جائے گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں