پاکستانی مردوں کی کیا کمزوری ہے؟ حریم شاہ کا انٹرویو وائرل

ٹک ٹاکر کی پاکستانی مردوں کےلیے تضحیک آمیز باتوں کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے

پاکستانی ٹک ٹاکر حریم شاہ نے ایک انٹرویو میں پاکستانی مردوں کےلیے انتہائی تضحیک آمیز باتیں کی ہیں، جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے۔

پاکستانی سیاست سمیت سوشل میڈیا پر اپنی ویڈیوز اور بیانات کی وجہ سے تہلکہ مچانے والی حریم شاہ نے پاکستانی مردوں کو انتہائی درجے کا بیوقوف قرار دیا ہے۔

ٹک ٹاکر حال ہی میں ایک پوڈکاسٹ میں شریک ہوئیں جہاں انھوں نے پاکستانی مردوں کے حوالے سے نہایت تضحیک آمیز اور شرمناک باتیں کیں۔ اس پوڈکاسٹ کی میزبان نصرت حارث تھیں۔ انٹرویو کا یہ ویڈیو کلپ انسٹاگرام پر شیئر ہوا ہے۔

 

ٹک ٹاکر نے کہا کہ ان مرد حضرات کو آسانی سے الو بنایا جاسکتا اور ان کو ناکوں چنے چبوائے جاسکتے ہیں۔‘‘

انھوں نے مردوں کے متعلق مزید ہرزہ سرائی کی کہ ’’پاکستانی مرد خواجہ سراؤں، ہیجڑوں، مردوں، خواتین، بچوں، بیواؤں، اور طلاق یافتہ خواتین کو بھی نہیں چھوڑتے۔ ان کی خواہشات بہت زیادہ ہوتی ہیں اور وہ اپنی جسمانی خواہشات کےلیے پاگل ہوجاتے ہیں۔‘‘

ٹک ٹاکر کی وائرل ویڈیو پر صارفین کی جانب سے سخت غصہ اور تنقید کا اظہار کیا جارہا ہے۔

Load Next Story