کراچی میں انتظامی غفلت سے افسوسناک واقعہ، 5 سالہ بچہ مین ہول میں گر کر جاں بحق

شاہ فیصل کالونی نمبر دو میں پیش آنے والے حادثے کے بعد حذیفہ کی تلاش کیلیے ریسکیو آپریشن جاری ہے


ویب ڈیسک January 05, 2025

شہر قائد کے علاقے شاہ فیصل کالونی میں پانچ سالہ بچہ کھلے مین ہول میں گر کر جاں بحق ہوگیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق افسوسناک واقعہ شاہ فیصل کالونی نمبر دو میں شادی ہال کے قریب پیش آیا، جس میں گرنے والے بچے کی شناخت پانچ سالہ حذیفہ کے نام سے ہوئی ہے۔

واقعے کے بعد ایدھی رضاکاروں نے بچے کی تلاش کیلیے ریسکیو آپریشن شروع کردیا ہے اور دو گھنٹے کی سخت جدوجہد کے بعد بچے کی لاش نکال لی۔

افسوسناک سانحے پر والدین اور اہل خانہ شدید غم کی حالت میں مبتلا ہیں جبکہ علاقہ مکینوں سراپا احتجاج ہیں اور اُن کا کہنا ہے کہ متعدد بار شکایات کے باوجود بھی گٹر پر ڈھکنا نہیں لگایا گیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں