سالِ نو پر 50 سے زائد امریکیوں کو کچلنے والے سابق فوجی نے اسلام کب اور کہاں قبول کیا تھا

سال نو کے جشن پر تیز رفتار پک اپ نے 15 افراد کو کچل کر ہلاک اور 40 کو زخمی کردیا تھا


ویب ڈیسک January 05, 2025
شمس الدین جبار عیسائی تھے جنھوں نے بعد میں اسلام قبول کیا

امریکا میں سال نو کا جشن منانے کے لیے جمع ہونے والے سیکڑوں افراد پر تیز رفتار پک اپ چڑھ دوڑی تھی جس میں 15 سے زائد ہلاک اور 40 کے قریب زخمی ہوگئے تھے۔

جس علاقے میں یہ واقعہ ہوا وہاں سال نو کی مناسبت سے ہر سال طرح اس برس بھی کنسرٹ، شراب اور آتش بازی کا اہتمام  کیا گیا تھا۔

امریکیوں کی بڑی تعداد جب رنگا رنگ تقریب میں شریک تھے۔ عین اُسی وقت ایک تیز رفتار پک اپ نے 50 سے زائد لوگوں کو کچل دیا۔

یہ خبر بھی پڑھیں : سال نو کے جشن پر 15 امریکیوں کو کچلنے والا کون تھا؟ امریکی فوجی سے داعش جنگجو بننے کا سفر

پولیس کی جوابی کارروائی میں حملہ آور مارا گیا۔ جس کی عمر 42 سال تھی اور اس کی شناخت سابق امریکی فوجی کی حیثیت سے ہوئی تھی۔

امریکی فوج میں ملازمت کے دوران یہ شخص ایک برس افغانستان میں تعینات رہا اور اسی دوران اسلام کی حقانیت سے روشناس ہوکر قبول کیا تھا۔

عیسائی گھرانے میں پیدا ہونے اور پھر پرورش پانے والے امریکی فوجی نے طالبان کے خلاف جنگ کے دوران افغانستان میں اسلام قبول کرکے نام شمس الدین جبار رکھا۔

شمس الدین کی گاڑی سے داعش کا جھنڈا، اسلحہ اور دھماکا خیز ڈیوائس بھی برآمد ہوئی تھی۔ اس کے لیپ ٹاپ سے ملنے والی ویڈیوز نے تفتیش کو نیا رخ دیا۔

ان ویڈیوز میں شمس الدین جبار نے تسلیم کیا کہ وہ داعش میں شمولیت اختیار کرچکا ہے اور ان کی مدد سے یہ کارروائی کرنے جا رہا ہے۔ 

امریکی تفتیشی افسران چار دن گزر جانے کے باوجود تاحال یہ سراغ نہ لگا سکے کہ شمس الدین جبار کے ساتھ اور کتنے لوگ اس حملے کے پیچھے تھے۔

 تفتیش کاروں کا کہنا ہے کہ فوج میں تعیناتی کے دوران شمس الدین جبار کا رویہ بالکل درست اور دوستانہ ہوا کرتا تھا۔

ان کے بقول اسلام قبول کرنے کے بعد بھی اس کے برتاؤ سے شدت پسندی نہیں جھلکتی تھی تاہم ریٹائرمنٹ کے بعد سب سے رابطہ ختم کردیا تھا۔

دوسری جانب شمس الدین جبار کے بھائی نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ بھائی نے جو کچھ کیا اس کا اسلامی تعلیمات سے کوئی تعلق نہیں ہے۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں