RRR اسٹار رام چرن کا سلمان خان کی نئی فلم ’سکندر‘ کیلئے خاص پیغام 

جھلک میں سلمان خان کا دبنگ انداز، شاندار بی جی ایم اور ایکشن نے فلم کو پہلے ہی ایک بلاک بسٹر قرار دے دیا ہے


ویب ڈیسک January 05, 2025

بالی ووڈ کے سپر اسٹار سلمان خان کی آنے والی فلم "سکندر" کی حالیہ جھلک نے مداحوں کے دل جیت لیے ہیں۔ 

ساجد ناڈیاڈوالا کی پروڈکشن اور اے آر مروگادوس کی ہدایتکاری میں بننے والی یہ فلم ایڈونچر اور ایکشن سے بھرپور ہونے کی توقع ہے۔

بگ باس کے ایک حالیہ ایپی سوڈ میں ساؤتھ سپر اسٹار رام چرن اور کیارا ایڈوانی اپنی فلم "گیم چینجر" کی تشہیر کے لیے موجود تھے جہاں انہوں نے سلمان خان کی نئی فلم کو دیکھنے کیلئے انتہائی جوش و خروش کا اظہار کیا۔ 

 رام چارن نے سلمان خان سے کہا: "بھائی، تھوڑا دیر ہوگیا، آپ کا سکندر بھی دیکھنا ہے ہم کو۔"سلمان خان نے فوراً جواب دیا:"ابھی آئے گا، عید پر آئے گا!"

اس موقع پر کیارا ایڈوانی نے بھی فلم کے لیے اپنے جوش کا اظہار کرتے ہوئے کہا: "ہمیں فلم کا ٹیزر بہت پسند آیا۔"

سلمان خان کی فلم "سکندر" عید 2025 کو ریلیز ہوگی۔ جھلک میں سلمان خان کا دبنگ انداز، شاندار بی جی ایم اور ایکشن نے فلم کو پہلے ہی ایک بلاک بسٹر قرار دے دیا ہے۔


 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں